وزیراعظم خود 20 کروڑ لیتے ہوں گے، ناراض رہنماء

ووٹ اپنے ضمیر کے مطابق دینگے، نواب شیر وسیر

پی ٹی آئی کے ناراض رہنماء نواب شیر وسیر نے عمران خان پر ہیی رقم لینے کا الزام لگادیا، کہتے ہیں کہ وزیراعظم خود 20 کروڑ لیتے ہوں گے، تحریک عدم اعتماد میں ووٹ اپنے ضمیر کے مطابق دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے متعدد ناراض اراکین قومی اسمبلی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، جن میں کئی خواتین بھی شامل ہیں، سماء کے سینئر اینکر ندیم ملک سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے کئی اراکین اسمبلی سے بات چیت کی۔

سندھ ہاؤس میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء نواب شیر وسیر کا ندیم ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اپنی مرضی سے سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، پارلیمنٹ میں ڈرامہ دیکھا، ووٹ اپنے ضمیر کے مطابق دیں گے، وزیراعظم خود 20 کروڑ لیتے ہوں گے، ان کو پتہ ہوگا۔

مزید جانیے: سندھ ہاؤس میں مقیم تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سامنے آگئے

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اے ٹی ایم سے کافی فائدہ اٹھاچکے ہیں، وزیراعظم کی کون اے ٹی ایم نہیں ہے جانتے ہیں، ساڑھے 3 سال میں جو کچھ دیکھا 40 سالہ سیاست میں نہیں دیکھا۔

NAWAB SHER WASEER

Tabool ads will show in this div