حکومت کے اپنے15،16اراکین ٹوٹ گئے، پرویزالہیٰ

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ حکومت جلسوں کا کام کرے تو اسکا نقصان خود حکومت کو ہوتا ہے۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ہم نے ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں بے شمار جلوس نکالے تھے مگر انہوں نے جواباً کبھی جلوس نہیں نکالے۔

چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ تاریخ کے اندر ہمارے لیے سبق ہوتے ہیں کہ جن چیزوں سے پچھلی حکومتوں کو نقصان ہوا تھا موجودہ حکومتیں اس سے خود کو دور کرلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو جلسوں کے بجائے اپنے لاپتہ اراکین اسمبلی کو تلاش کرنا چاہئے 10 لاکھ لوگ کس لیے اکٹھے کرنے ہیں۔

صدر ق لیگ کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے، جو ارکان غائب ہیں وہ ووٹنگ والے دن سامنے آئیں گے، سارے اتحادیوں نے فیصلہ کرلیا،مشترکہ فیصلہ کرناہے۔

چوہدری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے17ایم این ایز کا گروپ فیصلہ کرے گا کہ ووٹ کس کو  دیناہے،مزید ارکان آئیں گے تو انہیں بھی دیکھیں گے، اسپیکر کسی کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کےاپنے15،16ایم این ایزٹوٹ گئے،ابھی بھی کوشش کرلیں، کسٹڈی 10،12کی ہوگی،باقی سب باہر گھوم رہے ہیں۔

پرویزالہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ جب شہبازشریف گھر آئے تھے تو انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا تھا کہ مرکز میں تبدیلی کے بعد پنجاب میں پرویزالہیٰ وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے مگر مرکز میں آپ کے ووٹ ہمیں ملنی چاہئے جس پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ ٹھیک ہے۔

صدر ق لیگ کا کہنا تھا کہ یہ بات آصف زرداری روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ اگر پنجاب میں ن لیگ پرویز الہیٰ کو سپورٹ کریں گے تو ہی پیپلزپارٹی مرکز میں ن لیگ کو  سپورٹ کریں گے اور فی الحال تک یہ ارینجمنٹ ہے جب تک کچھ فائنل نہیں ہوتا۔

چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ ہم اگر بلیک میلنگ کرتے تو یہ پارٹی ساڑھے 3 سال نہ گزارتی، شیخ صاحب کہتے ہیں25کے بعد تبدیل ہوجائے گا،پتہ نہیں ان کے پاس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہمارے اوپر تلوار رہی ہے پکڑ لو،لیکن اب نہیں۔

صدر ق لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت نے یہ پیغام نہیں دیا کہ آپ کو وزیراعلیٰ بنارہے ہیں، ساڑھے3سال بعد سمجھ آجانی چاہیے جو چیز دینی نہیں اسکا ذکرنہ کریں، یہ100فیصد غلط خبر ہے۔ چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صورتحال بہت زیادہ خراب ہے،اس کے بعد پولنگ پنجاب میں متوقع ہے، چھوٹے چھوٹے کئی گروپ بن گئے ہیں۔

چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ مونس الہٰی کو کل کسی نے فون نہیں کیا، حکومت قانونی طورپرووٹ ڈالنے والوں کو دھمکی نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مشرف نےہم پر ایک احسان کیا تھاہم نےمشکل وقت میں انہیں نہیں چھوڑا، وزيراعظم کو پہلے اپنا ہاؤس ان آرڈر کرنا چاہيے۔

صدر ق لیگ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں اداروں کے تعلقات میں جو خرابی ہوئی ہے وہ نوازشریف دور سے ملتی جلتی ہے، مزید کہا کہ ڈی جی آئی کی تعيناتی ميں تاخير سے ادارے ميں مداخلت ہوئی، سیاستدانوں کو اصول بنالینا چاہیے کہ اداروں میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں وقت پر الیکشن چاہتی ہیں،کسی نےیہ بات نہیں کی کہ3ماہ میں اسمبلی تحلیل ہونگی۔ ن لیگ کی خواہش تھی کہ سب کچھ وہ ہی لے جائیں گے مگر ن لیگ کی ہرخواہش پوری نہیں ہوسکتی۔

PMLQ

PERVAIZ ELAHI

No Confidence Motion

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div