Uncategorized

جی ڈی اے کا وعدےپورے نہ ہونےپر اتحاد چھوڑنےکا عنديہ

سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو
Mar 16, 2022
سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو
سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو
سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو
سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو

جی ڈی اے کی رہنما فہميدہ مرزا کا کہنا ہے کہ کمٹمنٹس پوری نہ ہوئيں تو حکومت سے عليحدگی پر غور ہوسکتا ہے۔

سما کو خصوصی انٹرويو ميں فہميدہ مرزا  کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پر حکومت کے ساتھ ہيں اس وقت کوئی سودا نہيں کريں گے لیکن اگر وعدے پورے نہ ہوئے تو حکومت سے علیحدہ ہوسکتے ہيں۔

وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پیرپگارا کا پیغام آگیا تھا کہ ہم حکومت کوسپورٹ کررہے ہیں،پیرپگارا نے عمران خان کیساتھ ملاقات سے انکار نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد پر حکومت کےساتھ ہيں، وزيراعظم نے وعدے پورے کرنے کی يقين دہانی کروائی ہے۔

فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی پرتحفظات ہيں، وزيراعظم سے بھی بتادیا ہے مگر حکومت چھوڑنے کی بات کرنے سے پہلے کابينہ سے استعفیٰ دوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزيشن اور جی ڈی اے کے درميان رابطے ہورہے ہيں مگر ہميں پشاور سے حکومت کی مدد کرنے کا کوئی پيغام نہيں آيا۔

فہميدہ مرزا کا کہنا تھا کہ وزيراعظم عمران خان اپنے فيصلے خود ليتے ہيں اور وزيراعظم بہت محنت کرتے ہيں، اصلاحات کرنے کيلئے سنجيدہ ہيں۔ عوام کی خاطر پيپلزپارٹی چھوڑی، دوبارہ رابطہ بھی عوامی مسائل کيلئے ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن ارکان  نے 8 مارچ کو اسپیکر آفس میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔ تحریک قومی اسمبلی کی کل رکنیت کی اکثریت سے منظور ہو جانے پر وزیر اعظم اپنے عہدے پر فائز نہیں رہ سکیں گے۔

اس وقت قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 172 ووٹ درکار ہیں۔حکمران جماعت پی ٹی آئی کو اتحادیوں سمیت 178 اراکین جبکہ حزب اختلاف کے کل اراکین کی تعداد 162 ہے۔

Fehmida Mirza

GDA

PTI government

Tabool ads will show in this div