عمران خان نے بہت دیر کردی،شگاف پڑگیا ہے، پرویزالہٰی

پرويز الہٰی نے خطرے کی گھنٹی بجادی
Mar 15, 2022

اسپیکر پنجاب اسمبلی اور صدر مسلم لیگ ق چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے عمران خان نے بہت دیر کردی،شگاف پڑگیا ہے۔ حکومت کے تمام اتحاديوں کا جھکاؤ سو فيصد اپوزيشن کی طرف ہے۔

ايک انٹرويو ميں چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ وزيراعظم اب ايک ايک ووٹ والوں سے ملنے کے ليے جارہے ہيں۔ يہ کام پہلے کر ليتے تو نوبت يہاں تک نہ آتی۔

پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ سیاست میں کچھ دو اور کچھ لو ہوتا ہے اگروزارت اعلیٰ مل جائے توپی ٹی آئی کی کو تاہیاں دورکردیںگے، انہوں نے کہا کہ حکومت ميں سمجھداری کا 100فيصد فقدان نظر آرہا ہے، ايک ہی شخص گھبرايا ہوا پھر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزيشن سے جوبات ہوگی اس کے ضامن آصف زرداری ہيں، ايم کيوايم کے آصف زرداری کے ساتھ کچھ مسائل ہيں۔ فيصلے کے قريب پہنچ چکے ہیں مگر ايم کيوايم کی وجہ سے معاملہ رکا ہوا ہے۔

پرويزالہٰی نے اشارہ ضرور کيا مگر ق ليگ کا اصولی فيصلہ آنا ابھی باقی ہے کہا اپوزيشن نے وزيراعلیٰ کی آفر کی ہے حکومت نے کوئی آفر نہيں کی۔

PMLQ

No Confidence Motion

pti govt

Tabool ads will show in this div