Uncategorized

وزیراعظم کو دورۂ سوات سے روک دیا گیا

الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا
الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا
الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا

PM Imran Khan

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے باعث وزیراعظم عمران خان کو کل سوات کے دورے سے روک دیا۔ ڈی ایم او سوات نے وزیراعظم کو بذریعہ نوٹس آگاہ کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سوات کا دورہ نہیں کرسکتے۔

وزیراعظم کو دورۂ سوات سے روکنے کی وجہ وہاں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات ہیں جس کا شیڈول الیکشن کمیشن پہلے ہی جاری کرچکا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضابطۂ اخلاق کے تحت عوامی عہدیدار انتخابی مہم نہیں چلا سکتے۔ وزیراعظم عمران خان نے 16 مارچ کو سوات کا دورہ کرنا تھا۔

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ 31 مارچ کو ہوگی، پہلے مرحلے میں پاکستان تحریک انصاف اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔

election commision of pakistan

PM IMRAN KHAN

KP LOCAL BODIES ELECTION

Tabool ads will show in this div