حکومت نے جنوبی پنجاب کيلئے خزانے کے منہ کھول ديئے

تحریک عدم اعتماد جنوبی پنجاب کيلئے ترقی کا ذريعہ

حکومت نے جنوبی پنجاب کے لیے پانچ سو 81 ارب روپے کا بڑا ترقیاتی پیکج  تیار کرلیا۔

تحریک عدم اعتماد کا دباؤ یا کچھ اور حکومت اچانک جنوبی پنجاب پر مہربان ہوگئی، جنوبی پنجاب کے لیے 581 ارب روپے کے بڑے ترقیاتی پیکج تیار کرلیا۔ سڑکوں سمیت انفراسٹرکچر کی تعمیر، یونیورسٹیز کی اپ گریڈیشن، بجلی کی فراہمی، انفارمیشن ٹیکنالوجی تک رسائی جیسے 122 ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے نام مراسلہ لکھ دیا۔ ترقیاتی مںصوبوں کے لیے مشاورت جلد مکمل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت سے آگاہ کیا ۔یہ بھی لکھا کہ جنوبی پنجاب کے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

پیکج میں 182 ارب صرف 44 منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔ پنجاب حکومت وفاق کی مشاورت سے فنڈز خرچ کرے گی۔52 ارب دیگر 21 نئی اسکیموں پر خرچ ہوں گے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 51 ارب کی 39 اسکیمیں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 5 منصوبے شامل ہیں۔

No Confidence Motion

Tabool ads will show in this div