شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑانے کے کیس میں نادیہ خان بری

شرمیلا کی والدہ کا مبینہ تمسخر اڑانے کے کیس سے نادیہ خان بری
شرمیلا کی والدہ کا مبینہ تمسخر اڑانے کے کیس سے نادیہ خان بری
شرمیلا کی والدہ کا مبینہ تمسخر اڑانے کے کیس سے نادیہ خان بری

ایف آئی اے سائبر کرائم نے پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے خلاف دائر کیے جانے والے ہتک عزت کے دعوے میں نادیہ خان کو بری کردیا۔

انچارج ايف آئی اے سائبر کرائم سرکل عمران ریاض نے ویڈیو میں کہا میں بات کرنا چاہوں گا کہ میڈم شرمیلا فاروقی کی جانب سے اداکارہ نادیہ خان کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس کے بارے میں جس دعویٰ کیا گیا تھا کہ نادیہ خان نے میڈم شرمیلا فاروقی کی والدہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ 40 منٹ لمبی ویڈیو ہے جو کہ نادیہ خان نے اداکارہ صبور علی کی شادی پر بنائی تھی اور اسے اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا تھا۔

سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے کہا میری ٹیم نے اس ویڈیو کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور اس میں ہمیں ایسا کوئی مواد نظر نہیں آیا ہے جس سے یہ ثابت ہورہا ہو کہ میڈم نادیہ خان نے جان بوجھ کر شرمیلا فاروقی صاحبہ کی والدہ کو بدنام کرنے کی نیت سے اس ویڈیو کو بنایا ہو اور اپ لوڈ کیا ہو۔ اور نہ ہی ہمیں اس ویڈیو میں کوئی ایسے توہین آمیز الفاظ نظر آئے۔

ناد یہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ہیڈ آف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل، ریاض عمران کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی،اس ویڈیو میں ریاض عمران نادیہ خان کے خلاف کیس کے فیصلے سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

نادیہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اللّٰہ کا شکر ادا کیا اور ساتھ ہی میں لکھا کہ "ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے، آپ سب کی حوصلہ افزائی اور ساتھ دینے کا شکریہ۔"

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ایک تقریب کے دوران اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ اور جوئیلری وڈریسنگ کے حوالے سے سوال کیا تھا۔

اداکارہ نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کولیگل نوٹس بھیج دیا

مذکورہ واقعے کی ویڈیو انسٹٓاگرام پر شیئر کرنے پر شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کروانے کا اعلان کیا تھا۔شرمیلا فاروقی کی درخواست کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم نے نادیہ خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔

شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا ہے کہ اداکارہ 15 دن میں ان سے متعلق دیے گئے بیانات واپس لیں۔

Sharmila Farooqui

Tabool ads will show in this div