اطمینان رکھیں،حکومت کہیں نہیں جا رہی

اسلام آباد بھر میں پینا فلیکس آویزاں

پی ٹی آئی کے چاہنے والوں نے اسلام آباد بھر میں پینا فلیکس آویزاں کردیے جس پر حکومت کے حق میں نیک خواہشات اور نعرے درج ہیں۔

تحریک عدم اعتماد ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کا دن قریب آتے ہی پی ٹی آئی کے سپاہی میدان میں آ گئے۔ شہراقتدار کی شاہراہوں کو عمران خان کی حمایت میں پینافلیکسز سے بھر دیا ۔

کچھ بینرز ایسے بھی ہیں جو پی ٹی آئی اوورسیز کے عہدیداروں کی جانب سے لگائے گئے ہیں ۔ ان پر سمندرپار پاکستانیوں کیلئے اقدامات سمیت مختلف کاموں پر حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔

سوال یہ ہے کہ پارلیمنٹ میں ہونے والی کارروائی کے موقع پر پارلیمنٹ کے باہر ان بینرز کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

کارکنوں کا کہنا ہے کہ جب پی ڈی ایم اپنے پورے آب و تاب سے کوشش کر رہی ہے تو ہمارا بھی حق بنتا ہے کہ ہم بھی بتائیں کہ ہم عمران خان کیساتھ ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پینا فلیکسز عمران خان کے کہنے پہ تو نہیں لگے، عام کارکن  اور پارٹی ورکر جو دیکھ رہا ہے کہ عوام کیلئے یہ کام ہوئے ہیں، تو یہ قوم کو متحد کرنے کی ایک کوشش ہے۔

جناح ایونیو سے لے کر شاہراہ دستور تک جگہ جگہ لگے یہ پینا فلیکسز پیغام دے رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد ٹورنامنٹ کا آغاز سڑکوں پر ہو گا۔ عام طور پر ایسی گہماگہمی الیکشنز کے دنوں میں نظر آتی ہے لیکن اسلام آباد میں آج کل سیاسی ماحول عام انتخابات سے بھی زیادہ گرم ہے ۔

No Confidence Motion

Tabool ads will show in this div