نائن زیرو اسلحہ برآمد گی کیس،سرکارکی اپیلیں سماعت کیلئےمنظور

سرکار کی اپیل پر سماعت ہوئی
سرکار کی اپیل پر سماعت ہوئی
سرکار کی اپیل پر سماعت ہوئی

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کارکنان کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور کرتےہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم مرکز نائن زیرو سے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے کیس میں فیصل موٹا،عبید کے ٹو، فرحان ملا اور دیگر کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے سرکار کی اپییلیں سماعت کیلئے منظور کرتےہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

رینجرز پراسیکیوٹر رانا خالد نے عدالت کو بتایا کہ انسداددہشت گردی عدالت نے دھماکہ خیز مواد کیس میں 14 ملزمان کو بری کیا تھا، اے ٹی سی نے ایم کیوایم 13 کارکنوں  کو مختلف سزائیں بھی سنائی تھیں، غیر قانونی اسلحہ کیس میں سزائوں میں اضافے کی اپیل بھی دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے ملزم فیصل موٹا کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

  عدالت نے ملزم فرحان شبیرعرف ملا، عبید کے ٹو اور عابد کو 8 ،8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

SINDH HIGH COURT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div