کوئٹہ: کوئلے کی کان میں حادثہ، 3مزدور جاں بحق

واقعہ زہریلی گیس بھرنے سے پیش آیا
واقعہ زہریلی گیس بھرنے سے پیش آیا
واقعہ زہریلی گیس بھرنے سے پیش آیا

کوئٹہ کے علاقے سرہ غڑگئی میں واقع کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے 3 کان کن جاں بحق ہوگئے، لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے سرہ غڑگئی میں پی ڈی سی کی کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر گئی۔ حکام کے مطابق واقعے کے وقت کان میں 6 مزدور تھے، جن میں سے 3 دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق کان کنوں کی لاشیں نکال کر ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق کان کنوں کی شناخت عبداللہ، نصیب اللہ اور مرزا خان کے نام سے ہوئی ہے، جو تینوں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

COALMINE ACCIDENT

Tabool ads will show in this div