اسلام آباد:کیا بندروں کے ٹھکانے پر قبضہ ہوگیا؟
اسلام آباد میں بندروں کے ایسے جھنڈ موجود ہیں جو کسی کو نہیں چھوڑتے اور سب کچھ چھین لیتے ہیں۔
مارگلہ کے پہاڑی سلسلے میں بندروں کے جھنڈ دہشت کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔يہ بندرکبھی بھی کسی پر بھی حملہ کرسکتے ہيں۔
بندروں کے چھ سے آٹھ گروپ یہان دندناتے پھرتےہیں۔ کھانا نہ ملے تو دس سے بارہ بندروں کا گروہ گھروں ميں بھی گھس جاتا ہے۔

یہ بندر گھنٹوں تک اسلام آباد کی ای 7 سيکٹر ميں گھات لگائے بيٹھے رہتے ہيں اور پھر لوٹ مار ميں کچھ خيال نہيں رکھا جاتا۔
ريسکيو والوں نے بھی ان بندروں کو پکڑنے کا کام شروع کردیا ہے۔سماء سے بات کرتے ہوئے ریسکیواہلکاروں نے بتایا کہ پچھلے ایک سال میں 15 کے قریب بندوں کو پکڑ کر ریسکیو اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر میں رکھا گیا۔

شہریوں نے بندروں کی اس دھماکا چوکڑی پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔