پنجاب کی ثقافت کےرنگ لاہورميں بکھرگئے

زیورات اور میچنگ کے جوتے بھی اسٹالز پر موجود
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/03/Bahar-K-Rang-Lhr-Pkg-14-03.mp4"][/video]

پنجاب کی ثقافت کے رنگ لاہور کے جيلانی پارک ميں بکھرگئے۔

لاہور میں جیلانی پارک میں جاری جشن بہاراں میلے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایونٹ میں جا بجا ثقافتی اسٹالز نظر آئے۔رنگ برنگے ملبوسات کے ساتھ روایتی بھاری بھرکم  زیورات اور میچنگ کے جوتے بھی اسٹالز پر موجود تھے۔

نت نئے پکوان اور لذیذ کھانوں نے ایونٹ کو چار چاند لگادئیے۔بچوں کی تفریح کے لئے میلے میں خاص جھولوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

میلہ جشن بہاراں جہاں مختلف تہذیبوں کی ثقافت کی عکاسی کررہا ہے وہیں شہریوں نے اسے تفریح کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔

AUTUMN

Tabool ads will show in this div