پانی کی قلت کےباعث گندم کی فصل متاثرہونےکاخدشہ

ارسا نے صوبوں کو خبردار کیا ہے

ملک میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا ہےجس کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔

ارسا نے صوبوں کو خبردار کیا ہے ملک میں اس  وقت پانی کی 52 فیصد قلت کا سامنا ہے، پنجاب کی طلب 60 ہزار کیوسک ہے تاہم اسے 29 ہزار کیوسک مل رہا ہے۔

سندھ کو 45 ہزار4 سو کیوسک طلب کے مقابلے میں22 ہزار کیوسک پانی کی فراہمی ہورہی ہے۔

ارسا نے یہ بھی کہا کہ ربیع کے آغاز میں بلائے گئے اجلاس میں پانی کی قلت کا تخمینہ 28 فیصد تھا، تاہم 2 فروری کو جائزہ لیا تو 47 فیصد شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا جو اب بڑھ کر 52 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

Water crisis

Wheat crisis

ISRA

Tabool ads will show in this div