پی ٹی آئی کے ڈی چوک میں جلسے کی تاریخ کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر حکومتی جماعت کے جلسے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
پیر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے اسد عمر نے بتایا کہ وزیراعظم نے ڈی چوک پر جلسے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ 27 مارچ کو ڈی چوک پر عوامی اجتماع ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ دنیا دیکھے گی کہ پاکستان کی عوام کیسے اپنی آزادی اور خودمختاری کے لئے اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
پاکستان کے ہر کونے میں عمران خان کا چاہنے والا، عمران خان کا ووٹر ملے گا ۔ ۔ ۔#SamaaTV pic.twitter.com/XVvMry88ei
— SAMAA TV (@SAMAATV) March 14, 2022
کپتان نے ڈی چوک اسلام آباد جلسے کا حتمی فیصلہ کر لیا.... انشاءاللہ 27 مارچ کو تاریخ ساز اجتماع ہونے جا رہا ہے. دنیا دیکھے گی پاکستان کی عوام کیسے اپنی آزادی اور خودمختاری کے لئے اپنے کپتان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 14, 2022
اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے تمام مقامی تنظیموں کی ہدایت کی ہے کہ جلسے کے لیے تیار رہیں اور جیسے ہی پارٹی اعلان کرے اسلام آباد کے ڈی چوک کے طرف چل پڑیں۔
اس سے قبل 13 مارچ کو رہنما پیپلزپارٹی رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ جہاں پی ٹی آئی جلسہ کرے گی اسی روز وہاں 10 گنا بڑا جلسہ کریں گے،یہ اگر جنگ چاہتے ہیں تو ہرجگہ جنگ ہوگی۔