مسلم لیگ ن کا بھی ڈی چوک پر جلسے کا عندیہ

کارکن ڈی چوک پہنچنے کےلیے تیار رہیں،رنا ثنااللہ
Mar 14, 2022
کارکن ڈی چوک پہنچنے کےلیے تیار رہیں،رنا ثنااللہ
کارکن ڈی چوک پہنچنے کےلیے تیار رہیں،رنا ثنااللہ
کارکن ڈی چوک پہنچنے کےلیے تیار رہیں،رنا ثنااللہ
کارکن ڈی چوک پہنچنے کےلیے تیار رہیں،رنا ثنااللہ

رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ نے کارکنوں کو ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کےلیے تیار رہنے کی ہدایت کردی۔

ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے تمام مقامی تنظیموں کی ہدایت کی ہے کہ تیار رہیں اور جیسے ہی پارٹی اعلان کرے ڈی چوک کے طرف چل پڑیں۔

اس سے قبل 13 مارچ کو رہنما پیپلزپارٹی رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ جہاں پی ٹی آئی جلسہ کرے گی اسی روز وہاں 10 گنا بڑا جلسہ کریں گے۔ بولے یہ اگر جنگ چاہتے ہیں تو ہرجگہ جنگ ہوگی۔

خورشيد شاہ کا کہنا تھا کہ ڈی چوک پرسرکاری جلسہ ہوا تو اپوزيشن کا بھی وہيں جلسہ ہوگا، ہمارے ساتھ 10 گنا زیادہ لوگ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے بعد پنجاب اور  کے پی میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کارکنوں کو تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن تيار رہيں، کسی بھی وقت اسلام آباد آنے کی کال دے سکتے ہيں۔

 انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دس لاکھ لوگ لانے کی بات کر رہے ہیں، ہمت ہے تو ايک سو باہتر بندے پورے کرو، وزیراعظم اکثريت کھو چکے ہیں، پاکستان کی بيورو کريسی اور اسٹيبلشمنٹ اب ان کا کوئی حکم ماننے کی پابند نہيں، يہ ايک ايسا غبارہ ہے جسے سوئی کے سرے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے بھی ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کیا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے تاہم جلسے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

pti govt

NO CONFEDENCE MOTION

Tabool ads will show in this div