شہیدبینظیربھٹویونیورسٹی لاڑکانہ کےوائس چانسلر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سندھ ہائی کورٹ نےشہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ کے وائس چانسلر حاکم ابڑو کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتےہوئےانھیں گرفتار کرنے کا حکم دےدیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ اور ڈین آف فیکلٹی اینمل پروڈکشن اینڈ ٹیکنالوجی سکرنڈ کو جبری رخصت پربھیجنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے قائم مقام وائس چانسلرز کے چارج نہ چھوڑنے پربرہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ کے وائس چانسلر حاکم ابڑو کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتےہوئےانھیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے ڈین آف فیکلٹی اینمل پروڈکشن اینڈ ٹیکنالوجی سکرنڈ احمد سلطان کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے ایس ایس پی لاڑکانہ اور ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد کو کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔ کیس کی سماعت16 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ کی وائس چانسلر انیلہ عطا الرحمان کو 45 دن کی جبری رخصت پر بھیجنے کے نوٹیفیکیشن کوہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔
ڈین آف فیکلٹی اینمل پروڈکشن اینڈ ٹیکنالوجی سکرنڈ کو جبری رخصت پربھیجنے کے خلاف بھی درخواست دائر کر رکھی ہے۔