مونس الہیٰ اورعلی ترین کاٹیلی فون پررابطہ،اہم امورپرمشاورت

عون چوہدری نے علی ترین اور مونس الہی کی ٹیلی فون پر بات کروائی
عون چوہدری نے علی ترین اور مونس الہی کی ٹیلی فون پر بات کروائی
عون چوہدری نے علی ترین اور مونس الہی کی ٹیلی فون پر بات کروائی

وفاقی وزیر مونس الہی کا جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سے  ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں اہم فیصلوں سے متعلق مشاورت کی گئی۔

سماء کے نمائندہ خصوصی عباس شبیر نے بتایا کہ عون چوہدری نے علی ترین اور مونس الہی کی ٹیلی فون پر بات کروائی۔

مونس الہی نے علی ترین سے ان کے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی۔ جہانگیر ترین لندن میں زیرعلاج ہیں۔

سماء کے نمائندہ خصوصی نےبتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں ملکی سیاسی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

ادھر لاہور میں جہانگیرترین گروپ نے آج اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس جہانگیر ترین کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں سہ پہر 3 بجے ہوگا۔عون چوہدری پارٹی رہنماؤں کو چوہدری برادران سے ملاقات پر اعتماد میں لیں گے۔

واضح رہے کہ 12 مارچ کو وزیر داخلہ شیخ رشید کے پانچ سیٹوں والے بیان پر مسلم لیگ ق کے رہنماء مونس الہٰی نے سخت ردعمل دیا تھا۔

ق لیگ کے رہنماء مونس الہٰی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں شیخ صاحب کی عزت کرتا ہوں لیکن وزیر داخلہ صاحب کچھ بھول رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ شيخ رشيد اسٹوڈنٹ لائف ميں ہمارے بزرگوں سے پیسے لیتے تھے۔

PTI

Monis Elahi

Ali Tareen

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div