کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق

پوليس نے دو ملزمان کو گرفتار کرليا
Mar 13, 2022
پوليس نے دو ملزمان کو گرفتار کرليا
پوليس نے دو ملزمان کو گرفتار کرليا

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پوليس نے دو ملزمان کو بھی گرفتار کرليا۔

سپرہائی وے کے قريب جماعت اسلامی یوتھ سندھ کے نائب صدر کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈرائيور جاں بحق ہوگيا۔ امتياز پالاری کے مطابق وہ نوری آباد شادی کی تقريب ميں شرکت کيلئے جارہے تھے کہ سڑک کنارے کھڑے مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو گھيرے ميں ليکرفائرنگ کی جس کے نتيجے ميں ڈرائيور محمد علي جاں بحق ہوگيا۔

کورنگی اور انچولی میں فائرنگ کے 2 واقعات ميں دو افراد جاں بحق ہوئے۔۔ مقتولين کی شناخت پیر محمد اور سلمان حیدر کے نام سے ہوئی۔ ادھر نارتھ کراچی اور حیدری میں مقابلوں کے بعد پوليس نے تين ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرليا۔

Tabool ads will show in this div