روس کے معاملے پر یورپ کے سامنے اسٹینڈ لیا،وزيراعظم

حافظ آباد میں جلسے سے خطاب
Mar 13, 2022

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روس کی مخالفت نہ کرنے پر اُنھوں نے یورپ کے سامنے اسٹینڈ لیا۔

حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب یورپی سفیروں کے خط پر جواب دیا تو اپوزیشن شور مچانے لگی۔  بولے وہ مغربی ذہنیت کو خوب جانتے ہيں۔ مغرب والے اُن لوگوں کو حقارت سے دیکھتے ہیں جو ان کے بوٹ پالش کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مفادات کےلئے ڈٹ جانےوالوں کی عزت ہوتی ہے، دنيا اس کی عزت کرتی ہے جو اپني عزت کرتے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کوخوش کرنے کیلئے ملک کو نقصان پہنچانے کی  اجازت نہيں دوں گا، امريکا اور مغرب جانتا ہے ميرا کوئی پيسہ باہرنہيں۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ روس کے وزيراعظم نے 3 بارگارڈ آف آنرديا،عزت دی،15 سال بعد تمام اسلامی ملکوں کے سربراہ پاکستان آرہے ہيں سب سے تعلقات رکھيں گے مگر ملکی مفادات پرسمجھوتہ نہيں کريں گے۔

EUROPEAN UNION

PM IK

UKRAINE RUSSIA WAR

Tabool ads will show in this div