چی گویرا کو قتل کرنے والا سپاہی چل بسا

چی گورا مارکسز انقلاب کے حامی تھے
چی گورا مارکسز انقلاب کے حامی تھے
چی گورا مارکسز انقلاب کے حامی تھے
RH082714
RH082714
چی گورا مارکسز انقلاب کے حامی تھے
چی گورا مارکسز انقلاب کے حامی تھے

Aventuras na História · Morre Mario Terán Salazar: Conheça a saga do homem  que matou Che Guevaraمعروف انقلابی ہیرو چی گویرا کو قتل کرنے والا بولیوین سپاہی علالت کے باعث انتقال کر گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے عظیم انقلابی ہیرو چی گویرا کو مارنے کا دعویٰ کرنے والے بولیویا کے سپاہی ماریو تیران سالازار 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سرد جنگ کے دوران ماریو تیران سالازار نے 9 اکتوبر 1967 میں ارجنٹینا میں پیدا ہونے والے چی گویرا کو بولیویا کے شمالی صوبے سینٹا کروز میں قتل کیا تھا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سابق فوجی گیری پراڈو کا کہنا تھا کہ ماریو بیمار تھے اور اب وہ انتقال کر گئے ہیں، اب کچھ نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے 54 سال قبل جنگل میں چی گویرا کو پکڑنے میں مدد کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے کمانڈوز اور ان کے خاندان نے مجھے بتایا تھا کہ وہ سینٹا کروز کے شمالی شہر سیرا میں زیر علاج تھے۔

طبی رازداری کے باعث اسپتال نے ماریو تیران کی ہلاکت پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

بولیویا کی فوج نے 8 اکتوبر 1967 کو چی گویرا کو دو کیوبن امریکی سی آئی اے ایجنٹس کی مدد سے پکڑا تھا۔ چی گویرا بھوک اور بیماری میں مبتلا ہونے کے باوجود فوج کے خلاف لڑنے والے گوریلا کے ایک چھوٹے سے گروہ کی قیادت کر رہے تھے۔

A statue of Che Guevara in La Higuera, the Bolivian town where he was killed in 1967.

زخمی گویرا کو لاگیویرا گاؤں کے اسکول میں لایا گیا تھا جہاں انہوں نے رات گزاری تھی، اگلے ہی روز وہ تیران کی گولی کا نشانہ بنے۔

کمیونزم کے مخالف اس وقت کے صدر رینی برینٹوس نے ان کے قتل کی منظوری دی تھی۔ بعد ازاں ماریو تیران کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا بدترین لمحہ تھا، اس وقت چی گویرا بہت بلند نظر آرہے تھے، اس کی آنکھیں چمک رہی تھیں۔

اس لمحے کو قید کرنے والے فوٹو گرافر نے بتایا کہ چی گویرا اس وقت صرف 39 سال کے تھے، جو لیجنڈ بن گئے تھے ان کا مردہ جسم ایک ٹرافی کی مانند لوگوں کو دکھایا گیا تھا۔

The laundry room at the hospital where Che Guevara’s body was displayed to the world. It has been turned into a memorial.

گیری پراڈوبولیویا کی فوجی سے ریٹائر ہونے کے بعد چی گویرا کو قتل کرنے سے انکار کرتے رہے۔ چی گویرا ارجنٹینا کے شہر روسارئیو میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے میڈیسن کی تعلیم حاصل کی اور بعدازاں لاطینی امریکا چلے گئے تھے۔

انہوں نے میکسیکو میں کیوبن ساتھیوں فیڈل اور رائل کاسترو سے ملنے کے بعد انقلابی آرمی تشکیل دی تھی جس نے 1959 میں امریکی حمایت یافتہ آمر کو ہٹا کر کیوبا میں اقتدار حاصل کیا تھا۔

چی گویرا نے بعد ازاں کانگو اور پھر بولیویا میں اسی طرح کے مارکسز انقلاب کی ناکام کوشش کی تھی۔

COLUMBIA

cold war

CHE GUEVARA

MARXISM

چی گویرا

Tabool ads will show in this div