میزائل آنےکاواقعہ پاک بھارت جھڑپ کاذريعہ بن سکتاتھا،شاہ محمود
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے میزائل آنےکا واقعہ 2 ايٹمی قوتوں کے درميان جھڑپ کا ذريعہ بن سکتا تھا۔
ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت سےمیزائل آنے کے واقعہ پر مطالبہ کيا ہے کہ بتائيں یہ تکنيکی خرابی تھی یا جارحيت اوربدنيتی کا مظاہرہ کیا گیا۔
انھوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت سے اس سلسلے میں جلد جواب ملے گا۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی اس حرکت کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو نوٹس ليناچاہيے کیوں کہ اگرپاکستان سےيہ حرکت ہوتی توبھارتی ميڈياآگ بگولہ ہوجاتا۔
شاہ محمودقریشی نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے ميڈيا کو بھارت کی اس حرکت پرخاموش نہيں رہناچاہيے جبکہ عالمی برادری کوسنجيدگی سے اس واقعےکانوٹس ليناچاہيے۔
انھوں نے بتایا کہ چھبیس فروری کو بھی بھارت نےايسی ہی جارحيت کی تھی اور27فروری کو بھارت کو اس کا محتاط جواب ديا تھا اور بھارت کے طيارے گرائے اور ابھی نندن کو چائے پلا کر رخصت کياتھا۔