ناراض 17 حکومتی اراکین کی فہرست تیار

ڈی چوک پر بڑا اجتماع بھی زیر غور

حکومت نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کےلیے اپنے ارکین قومی اسمبلی کو اپوزیشن سے دور رکھنے کی منصوبہ بندی کرلی۔

ذرائع کے مطابق ناراض 17 حکومتی ارکان کی فہرست تیار کرلی گئی جن میں سے 7 ایم این ایز سے آج رابطہ کیا جائے گا۔ ناراض ارکان سے رابطوں کیلئے کئی آپشنز تیار کر لئے گئے۔

تحریک انصاف قیادت نے متعلقہ رہنماوں کو ناراض ارکان کی تمام شرئط پوری کرکے ہر صورت ساتھ ملانے کی ہدایت کی ہے ۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد حکومت کا ڈی چوک پر بڑا اجتماع بھی زیر غور ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کےلیے منصوبہ تیار کرلیا۔

شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے،اپوزیشن کو کچھ دن خوش ہونے دیا جائے پھر سرپرائز ملے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کروں گا اور انہیں بتاؤں گا سیاست کرتے کیسے ہیں ۔

واضح رہے کہ 8 مارچ کو اپوزیشن نے اسپیکرآفس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

No Confidence Motion

pti govt

Tabool ads will show in this div