پاکستان سمیت دنیابھرکی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی

خام تیل کی قیمتیں گرنے پر سرمایہ کار متحرک
PSX-Pakistan-Stock-Exchange-KSE-Online
عالمی اسٹاک مارکیٹوں کی طرح پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 700پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 43734پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں ملک میں جاری سیاسی کشمکش کے باعث پرافٹ ٹیکنگ بھی دیکھنے میں آیا اوردوپہر1 بجے انڈیکس میں اضافہ 480پوائنٹس رہ گیا۔
اسٹاک ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ملک کے اندر سیاسی رسہ کشی کے باعث سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہیں جس کی وجہ سے اتار چڑھاوٗ دیکھنے میں آیا جس میں منفی رجحان غالب ہے تاہم بدھ کو متحدہ عرب امارات اور اوپیک ممالک کی جانب سے تیل کی پیدوار بڑھانے کے اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے جس کا اثر اسٹاک مارکیٹ میں بھی نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھی جارہی ہے اور جمعرات کو ڈبیلو ٹی ایل 111ڈالر جب کہ برینٹ آئل 114ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے اس سے قبل منگل کو ڈبیلو ٹی ایل 126ڈالر اور برینٹ آئل 131ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا تھاجس کے نتیجے میں پاکستان سمیت تمام ایشیائی،یورپی اور امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافےنےدنیا بھر میں مہنگائی خدشات بڑھ رہے تھے اب ان خدشات میں کمی کی توقع ہے۔

PSX

Tabool ads will show in this div