اینٹی ریپ ٹرائل اینڈانوسٹی گیشن ایکٹ پرعمل نےہونےپرفریقین سےجواب طلب

عدالت نے فریقین سے 28 مارچ کے لیے جواب طلب کرلیا

سندھ میں اینٹی ریپ ٹرائل اینڈ انوسٹی گیشن ایکٹ 2021 پرعمل نےہونےپرفریقین سے جواب طلب کرلیاگیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں اینٹی ریپ ٹرائل اینڈ انوسٹی گیشن ایکٹ 2021 پرعمل درآمد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ہائی کورٹ نے سندھ میں اجتماعی زیادتی، بچیوں سے جنسی زیادتی کے واقعات پروزیراعظم کےپرنسپل سیکرٹری،وفاقی سیکرٹری قانون کو نوٹس جاری کردئیے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹری سندھ کو بھی نوٹس جاری کئے گئے۔ عدالت نے فریقین سے 28 مارچ کی سماعت کے لیے جواب طلب کرلیا۔

عدالت میں درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نےموقف اختیار کیا تھا کہ حالیہ دنوں میں کئی علاقوں میں افسوسناک واقعات رونما ہوئے اورقانون پرعمل داری نہ ہونے سے زیادتی کے کیسز متاثر ہو رہے ہیں۔

طارق منصور ایڈووکیٹ  نےعدالت سے استدعا کی کہ ان واقعات کو روکنے اور شفاف تیزترین ٹرائل یقینی بنانےکی ہدایت دی جائے۔

SINDH HIGH COURT

ANTI RAPE ACT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div