عمران خان کی سیاسی موت ہو چکی، مريم اورنگزيب

عمران خان نے شکست تسلیم کرلی ہے،ترجمان
Mar 09, 2022

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب  کا کہنا ہے کہ دھمکیوں اور گالیوں سے عدم اعتماد تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ وزیراعظم کی خطاب سے ظاہر ہورہا ہے کہ ان کی سیاسی موت ہو چکی۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ساڑھے 3سال اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالا، اب جیل میں جانے کا وقت عمران خان کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ شخص ہے جس نے اپنی غلطی کبھی نہیں مانی۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور انکا ٹولہ جلد جا رہا ہے، وزيراعظم کی گفتگوسے عدم اعتماد کی کامیابی کی خوشخبری مل گئی ہے کیونکہ عمران خان کا آج کا خطاب غنڈہ گردی لگ رہا تھا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج کے بیان اور خطاب سے انکی سیاسی موت ہوچکی ہے اور عمران خان نے شکست تسلیم کرلی ہے۔

خیال رہے کہ آج کراچی میں ورکرز سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی عدم اعتماد کو سیاسی موت قرار دے دیا اور کہا کہ آصف علی زرداری میرا پہلے ٹارگٹ ہونگے۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک کا انتظار تھا۔ سوچ رہا تھاکہ کسی طرح اپوزیشن کی گردن ہاتھ میں آجائے اور اب اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک ان کی سیاسی موت ہوگی۔

MARYAM AURANGZAIB

No Confidence Motion

Tabool ads will show in this div