بلدياتی انتخابات تک عام انتخابات نہ کروائےجائيں،مصطفی کمال
پاک سرزمین پارٹی کےچئیرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جب تک بلدياتی اليکشن نہ ہوں،قومی وصوبائی اسمبلی کےاليکشن نہ کروائےجائيں۔
کراچی میں بدھ کو صحافیوں سے بات کرتےہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کےاختيارات آئين ميں لکھ ديےجائيں اورصوبوں کوملنےوالاپی ايس سی فنڈ آئين ميں لکھا جائے۔
چئیرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحريک سےچند سو لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ10ہزار242ارب روپے خرچ کرچکاہے لیکن کراچی کوايک قطرہ پانی نہيں ديا گیا اور ايک سڑک بھی نہيں بنائی گئی، شہر کی عوام کے ساتھ اس سے بڑا ظلم ہونہيں سکتا۔
انھوں نے سوال کیا کہ کوئی بلاول بھٹو سے پوچھےکہ کيا وہ کراچی ميں دودھ کی نہريں بہا کرآئےہيں۔ عوام کو چاہیے کہ اپنی پارٹيوں سے گلی محلوں کااختيارمانگيں۔