علی سیٹھی,شائے گل کا'پسوڑی' عالمی وائرل گانوں میں شامل

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 آغازسے ہی توقعات پرپورااُترا، تازہ خبریہ ہے کہ علی سیٹھی اورڈیبیو کرنے والی شائے گل کے گانے ' پسوڑی ' میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائی کی عالمی وائرل ویڈیوز کی فہرست میں ٹاپ تھری میں شامل ہوگیا ہے۔
رواں سیزن کا یہ پانچوں گانا 7 فروری کو ریلیزہوتے ہی سوشل میڈیا پرفوری طورپرمقبول ہوا، گانے کو 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ ویوز والاکوک اسٹوڈیو کا پہلا گانا ہونے کا اعزازحاصل ہوا اور اب تک پسوڑٰی کو یو ٹیوب پر29 ملین بار دیکھاجاچکاہے۔
اسپاٹی فائی کے گلوبل وائرل 50 گانوں میں پسوڑی کا نمبرتیسرا ہے، تاہم اس فہرست میں بتدریج تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔
گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے اورکمپوزیشن زلفی کی ہے جبکہ موسیقی زلفی اور رواں ایڈیشن کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسروالیکٹرو پاپ آرٹسٹ عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔
ایک پریس ریلیزکے مطابق علی سیٹھی نے پسوڑی کو اس وقت لکھنا شروع کیا جب سرحد پارسے پاکستان کے فنکاروں پر پابندی عائد تھی، اس بات پرغم وغصے کو آرٹ کی شکل دیتے ہوئے علی نے اس کی کئی لائنیں لکھیں اور ساتھ ہی پاکستانی لاری کے پیچھے لکھے ایک تفریحی اقتباس کوبھی کام میں لائے۔
علی سیٹھی نے اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے پسوڑی کےاس اعزازپرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے انکشاف کیا کہ زلفی نے انہیں گزشتہ برس ہی بتادیا تھا کہ بتایا تھا کہ یہ عالمی سطح پر جگہ بنائے گا جس پروہ ہنسے اور کافی پی کرگانا بنانے پرغور شروع کردیا۔
زلفی، شے گِل اورعبداللہ صدیقی کو مبارکباد دینے والے علی نے شائقین کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آج صبح جب وہ بیدار ہوئےتواس خبرسے بے حد خوشی ہوئی۔
علی کے والد نجم سیٹھی نے بھی بیٹے کی اس کامیابی پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے ٹویٹ کی۔
Ali Sethi has hit the Global chart! Congratulations! pic.twitter.com/Vdz3iKtqGT
— Najam Sethi (@najamsethi) March 7, 2022
کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسرعبداللہ صدیقی اورزلفی نے بھی سوشل میڈیا پوسٹس میں اس حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
زلفی نے ریمارکس دیے کہ وہ کچھ کہنے کے قابل ہی نہیں رہے، پاکستانی موسیقی کو عالمی چارٹ پر دیکھنا ان کا وژن تھا۔
عبداللہ صدیقی کا کہنا ہے ان کے پاس گانے کی شاندار کامیابی کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔