سابق صدر ضیا الحق کی قبر پر پی پی کارکنوں کی نعرے بازی
ن لیگ اور پی پی اپنے رویوں پر غور کریں
پيپلزپارٹی کے قافلے کی منگل 8 مارچ کو اسلام آباد آمد پر کچھ جيالے سابق صدر ضياء الحق کی قبر پر پہنچ گئے اور نعرے بازی کی، جس پر سابق صدر کے صاحبزادے اعجازالحق نے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
سما سے خصوصی گفتگو میں اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ کرائے کے لوگ لا کر ان کے والد کی قبر کی بے حرمتی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر اور بلاول بھٹو نے معافی نہ مانگی تو لاڑکانہ ميں بھی ايسی ہی صورت حال ہوسکتی ہے۔ ن ليگ کو بھی پيپلز پارٹی کے رويے پر سوچنا چاہيے۔ ایسی صورت حال نواز اور شہباز شریف کے سامنے بھی آسکتی ہے۔
ZIA UL HAQ
تبولا
Tabool ads will show in this div