اپوزیشن کاحکومت کےخلاف تحریک عدم اعتمادلانےکافیصلہ

پریس کانفرنس مرگلہ ہوٹل میں ہوگی

[video width="1920" height="1080" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/03/Naeem-Haneef-BPR-for-WEB.mp4"][/video]

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان،اپوزیشن لیڈرشہبازشریف اور سابق صدرآصف زرداری منگل کی دوپہر ساڑھے4 بجے مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

اسلام آباد میں ہونے والی اس پریس کانفرنس میں ممکنہ طور پرحکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد کی صورتحال کا اعلان ہوگا۔پریس کانفرنس مارگلہ ہوٹل اسلام آباد میں ہوگی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے اپنے تمام پارلیمنٹیرین کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

اس کے علاوہ منگل کی دوپہر اسلام آباد میں اپوزیشن ارکان نےاسپیکرآفس میں تحریک جمع کرائی۔ تحریک عدم اعتماد کے ساتھ اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن بھی جمع کرائی گئی۔

مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے بھی قومی اسمبلی میں عدم اعتمادلانے کی ہدایت کی تھی ۔ پارلیمانی پارٹی نے مسلم لیگ نون کے قائد کے فیصلے کی توثیق دے دی ہے۔

PML N

vote of no confidence

PDM

Tabool ads will show in this div