حالات حکومت کے ہاتھ سے نکل رہےہیں، چوہدری پرویزالہٰی

ق لیگ کاپی ٹی آئی کوبڑےسیاسی فیصلےلینےکامشورہ
Mar 07, 2022

 

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کا کہنا ہے کہ آگے بڑھ کر فیصلے کرنے کا وقت ہے کیونکہ حالات حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزراء سے ملاقات میں چوہدری پرویزالہٰی نے پی ٹی آئی کو بڑے سیاسی فیصلے لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ برتری پہلے فیصلے کرنے والے کو حاصل ہوتی ہے۔

اس سے قبل تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم کو ناراض حکومتی رہنماؤں سے ہونے والے رابطوں پربریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں جہانگیر ترین اور علیم خان کے مجوزہ اتحاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیردفاع پرویز خٹک کو ناراض حکومتی ارکان سے رابطوں کی ہدایت بھی کی۔

اپوزیشن کی جانب سے ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عالمی جنگ کا خطرہ ہے لیکن اپوزیشن ملک ميں خلفشار پھيلا رہی ہے۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد تحريک کامياب نہيں ہوگی،25یا 26  مارچ کو عدم اعتماد ہوگی اور172لوگوں  کولانا اپوزیشن کا کام ہے۔

PMLQ

No Confidence Motion

pti govt

Tabool ads will show in this div