حکومتی اتحادیوں اورناراض رہنماؤں کاعدم اعتمادمیں اہم کردارہوگا،خورشیدشاہ
حکومت کے کئی ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں
پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنما خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادیوں اور ناراض گروپوں کا بھی عدم اعتماد میں اہم کردار ہوگا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نےسماء کو خصوصی انٹرویومیں بتایا کہ تحریک عدم اعتماد عوامی لانگ مارچ ختم ہونے کے بعد 9 یا 10 مارچ کو پیش کردی جائے گی۔
انھوں نے بتایا کہ تحریک وزیراعظم کے خلاف آئے گی یا اسپیکرقومی اسمبلی کے خلاف،اس کا فیصلہ آصف زرداری،شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں ہوجائے گا اور اس کی تاریخ بھی وہی طے کریں گے۔
پیپلزپارٹی رہنما نےتحریک اعتماد کامیاب ہونے کی پوری امید ظاہر کی اورکہا کہ حکومت کے کئی ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں تاہم حکومتی اتحادیوں اور ناراض گروپوں کا بھی اہم کردار ہوگا۔
PTI
KHURSHEED SHAH
IMRAN KHAN
تبولا
Tabool ads will show in this div