روس یوکرین جنگ:پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسٹاک ايکسچينج ميں شديدمندی

کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ايکسچينج ميں شديد مندی مندی کا رجحان رہا۔ ہنڈريڈ انڈيکس ميں 11 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ريکارڈ کی گی۔
سرمایہ کاروں نے اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کی وجہ روس یوکرین جنگ اور روس پر اقتصادی پابندیوں کو قرار دیا ہے ۔
پاکستان کے علاوہ روس کے یوکرین پر حملے کے عالمی معیشت پر اثرات سے سرمایہ کاروں کا خوف دنیا بھر کے اسٹاک مارکیٹوں میں بھی نظر آرہا ہے۔
پیر کو ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں ایک موقعے پر ہانگ کانگ کو 4فیصد سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ ٹوکیو اور تائی پے میں 3 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی۔
سیول اور منیلا میں دو، دو فیصد سے زیادہ کمی رہی جبکہ شنگھائی، سڈنی اور ویلنگٹن میں ایک فیصد سے زیادہ کمی رہی۔ سنگاپور اور جکارتہ میں بھی مندی کا رجحان ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکيٹ ميں خام تيل کی قيمت سن دو ہزارآٹھ کے بعد عالمی مارکيٹ ميں تيل کی قيمت بلند ترين سطح پر پہنچ گئی۔ دوران ٹريڈنگ برينٹ کروڈ آئل ايک سو 139 ڈالر فی بيرل کی سطح پرآگيا جبکہ ڈبليو ٹی آئی خام تيل کی قدر125 ڈالرز فی بيرل سے اوپرديکھی گئی۔