پی ٹی آئی کا سندھ حقوق مارچ کراچی کی جانب گامزن

کراچی میں استقبال کی تیاریاں مکمل

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کا سندھ حقوق مارچ آٹھویں مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ مارچ  آج حیدر آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوگا۔

وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ آج بروز اتوار کو کراچی پہنچ کر اہم اعلان کریں گے۔ کراچی آمد پر مارچ کا قائد آباد پر استقبال کیا جائے گا۔

مارچ کی قیادت کرنے والے رہنماؤں کی جانب سے اس موقع پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ دوسری جانب کراچی کی مرکزی گزر گاہ شارع فیصل سمیت مختلف مقامات پر حقوق مارچ کے استقبال کیلئے کیمپ قائم، کیے گئے ہیں۔

قبل ازیں شاہ محمود قریشی ی ٹی آئی کے حیدرآباد میں جلسے میں شرکت نہ کرسکے۔ جلسے میں شاہ محمود قریشی کی عدم شرکت پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ وہ پشاور سانحے کی وجہ سے دیگر معاملات میں مصروف ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر بھی جلسے میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے حیدرآباد پہنچے اور حیدر آباد میں جلسے کیلئے بنائے گئے اسٹیج پر تشریف لائے۔ اسد عمر نے کارکنوں کے نعروں پر ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔

 واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کے خلاف سندھ حقوق مارچ گزشتہ ماہ 27 فروری کو گوٹکی سے شروع ہوا تھا۔ مارچ اپنے شیڈول کے مطابق صوبے کے بڑے شہروں سے ہوتا ہوا آج بروز اتوار 6 مارچ کو کراچی پہنچ رہا ہے۔

PTI

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div