یوکرین سےپہلاپاکستانی طالبعلم وطن واپس وطن پہنچ گیا

يوکرين ميں پاکستانی سفارتخانے کا کردارصفر ہے

جنگ زدہ یوکرین سے پہلا پاکستانی طالب علم استنبول کے راستے واپس وطن پہنچ گیا۔

پاکستان واپسی پرکراچی میں سماء سے بات کرتےہوئےجنيد حسين نےیوکرین کےحالات سے آگاہ کیا۔ انھوں نے شکايت کی کہ يوکرين ميں پاکستانی سفارتخانے کا کردارصفر ہے۔

گوادر کا رہائشی جنید حسین 4 ماہ پہلے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے یوکرین گیا تھا لیکن وہاں جاری جنگ کے باعث پھنس گیا تھا۔

جنید نے وطن واپسی پراللہ کا شکراداکیا اور کہا کہ پاکستان واپسی کا تصور بھی محال تھا۔

جنید حسین نےبلوچستان کے سینیٹر کہدا بابرکا وطن واپسی میں معاونت کرنے پرشکریہ ادا کیا اوردعاؤں میں یاد رکھنے والوں کےلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

pakistani student

Tabool ads will show in this div