حکومت گرانےاوربچانےوالوں کوعوام کی کوئی فکر نہیں،مصطفیٰ کمال

جو ایک دوسرے کی شکل نہیں دیکھناچاہتےتھے وہ آج ملاقاتیں کررہے ہیں

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی ) مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکومت گرانے اوربچانے والوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔

کراچی میں نیب کورٹ کےباہر صحافیوں سے بات کرتےہوئے پی ایس پی کے چئیرمین مصطفی کمال نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد آجائے گی تو اس کے بعد کیا ہوگا، جو ایک دوسرے کی شکل نہیں دیکھناچاہتےتھے وہ آج ملاقاتیں کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ہٹا کردوسرا وزیراعظم لانے سے حالات نہیں بدلیں گے۔

مصطفی کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمران اختلافات بھلا کر ایک ہونےکوتیار نہیں ہیں،ملک میں تبدیلی لائے بغیر عوام کے حالات تبدیل نہیں کئے جاسکتے۔

MUSTAFA KAMAL

PSP

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div