شاہد کپور کا بہن کی شادی پر جذباتی پیغام

ثنانےفلم ’شاندار‘ سےفلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا

اداکار شاہد کپور نے بہن کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھا۔

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی بہن ثنا کپور کی شادی قریبی رشتے داروں کی موجودگی میں میانک پاہوا کیساتھ ہوئی ہے۔

اداکارہ کی شادی کی خوبصورت تصاویر انسٹاگرام کی زینت بن رہی ہیں، جس کے ساتھ ہی شاہد کپور نے کیپشن لکھا کہ ’وقت کتنی جلدی گزر گیا اور ہماری چھوٹی بٹو اب دلہن بن گئی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میری چھوٹی بہن بہت جلدی بڑی ہوگئی، زندگی کے ایک شاندار باب کی جذباتی شروعات ہورہی ہے، پیاری ثنا کپور اور میانک کو مبارکباد‘۔

اداکارہ ثنا کپور نے شاہد کپور کی فلم ’شاندار‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

Shahid Kapoor

Tabool ads will show in this div