پنجاب اسمبلی کااجلاس طلب کرنے کیلیےسمری ایوان وزیراعلی بھجوادی گئی

اپوزیشن نے پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے میں طلب کئیے جانے کا قوی امکان ہے۔لاء ڈپارٹمنٹ نے اجلاس طلب کرنے کی سمری ایوان وزیراعلی بھجوا دی۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئیے جانے کا امکان ہےجبکہ اپوزیشن نے پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے حکومتی ناراض ارکان پنجاب اسمبلی سے حلف نامے لینے شروع کردئیے ہیں۔اپوزیشن نے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی نمبر گیم پوری ہونے کا دعویٰ کردیا ہے۔

اس حوالے سے 36 پی ٹی آئی ناراض ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ مسلم لیگ(ن) نے حکومت کے 29 ناراض ارکان کی حمایت کا دعویٰ کیا ہوا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے 7 حکومتی ارکان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

حکومت سازی کے لیے اپوزیشن کو 186 ارکان کی حمایت درکار ہے جبکہ حکومتی اتحاد 194 ارکان کی حمایت کے ساتھ موجود ہے۔ حکومت نے 2 آزاد،4 مسلم لیگ (ن) اور(2) پیپلز پارٹی کے ارکان کی حمایت کا دعویٰ کر رکھا ہے۔

اپوزیشن اتحاد 172 ارکان پر مشتمل ہے۔اپوزیشن کو بھی 2 آزاد ارکان کی حمایت کی یقین دہانی ہے۔ پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ارکان پر مشتمل ہے۔ چوہدری نثار سمیت پنجاب میں 5 آزد ارکان ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔جہانگیر ترین گروپ اور حکومتی ناراض ارکان عدم اعتماد کی تحریک میں اہم کردار ادا کریں گے۔ پی ٹی آئی 183،ق لیگ 10 اور راہ حق پارٹی کا 1 رکن ہےجبکہ (ن) لیگ 165،پیپلزپارٹی کے 7 ارکان ہیں۔

اپوزیشن قائدین کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد وزیراعلی پنجاب کے خلاف اسمبلی سیکرٹریٹ میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی جائے گی۔

PML N

PUNJAB ASSEMBLY

vote of no confidence

Tabool ads will show in this div