ایم کیوایم کارکنان کےخلاف کیس،اپیل فائل مکمل کرنےکیلئےفریقین کومہلت

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کارکنان کی غیرقانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کے کیس میں اپیل فائل مکمل کرنے کے لیے فریقین کو مہلت دے دی۔

سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم کےمرکزنائن زیرو سےغیرقانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

ایم کیوایم کارکن نعیم اور دیگر کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل کی سماعت جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹررینجرز رانا خالد حسین اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے اپیل فائل مکمل کرنے کے لیے فریقین کو مہلت دے دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت سے بری ہونے والے 12 ملزمان کی بریت کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔

پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ انسداددہشت گردی عدالت نےاہم شواہد کو نظراندازکیا،اے ٹی سی نے ایم کیوایم کے کارکنان کوجرم ثابت ہونے پرمختلف سزائیں بھی سنائی تھیں۔

عدالت نے ملزم فیصل موٹا کوغیرقانونی اسلحہ رکھنے کےالزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ملزم فرحان شبیرعرف ملا،عبید کے ٹو اورعابد کو 8 ،8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

SINDH HIGH COURT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div