سلمان خان اور کترینہ کیف کے مداحوں کیلئے اچھی خبر

شوبزستاروں نے سوشل میڈیاپرمداحوں کوخبرسُنائی

سلمان خان اورکترینہ کیف نے اپنی آنے والی ایکشن فلم ٹائیگر 3 کا پہلا ٹیزر شیئرکرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سُنادی۔

ٹائیگر3 بالی ووڈ کی انتہائی کامیاب فلموں کا حصہ ہے، 'ایک تھا ٹائیگر' کے نام سے پہلی فلم 2012 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد 2017 میں 'ٹائیگرزندہ ہے' ریلیزہوئی ۔ دونوں فلموں میں سلمان خان اورکترینہ کیف نے کام کیا تھا اورملے جلے تنقیدی ردعمل کے باوجوددونوں ہی فلموں نے بڑے پیمانے پرکامیابیاں حاصل کی تھیں۔

بالی ووڈ کی مقبول جوڑی نے سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا کہ سیکوئل فلم آئندہ برس عیدالفطرکے موقع پر 21 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

فلم کا پہلا ٹیزرشیئرکرنے والے دبنگ خان نے اپنی ٹویٹ کے کیپشن میں لکھا کہ، 'ہم سب اپنا اپنا خیال رکھیں، ٹائیگر3 سال آئندہ سال عید پرریلیز کی جائےگی، سب سینما میں موجود ہوں'۔

پوسٹ میں کترینہ کو ٹیگ کرتے ہوئے سلمان خان نے یہ بھی بتایا کہ فلم ہندی کے علاوہ تیلگو اورتامل زبانوں میں بھی ریلیز کی جائے گی۔

دوسری جانب کترینہ نے بھی انسٹاپرٹیزرشیئرکرتے ہوئے لکھا، ' ٹائیگراور زویا کی واپسی'۔

اس سے قبل کافی عرصے بعد سلمان اور کترینہ کی ٹائیگر3 کے سیٹ پرواپسی کے بعد سیٹ سے سامنےآنے والی چند تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھیں۔

ٹائیگر3 کابڑاحصہ 2021 میں روس، آسٹریا اورترکی میں شوٹ کیا گیا تھا۔ فلم میں سلمان خان بھارتی جاسوس اویناش سنگھ ٹائیگر راٹھورکا کرداراداکررہے ہیں جبکہ کترینہ کیف بطورزویا ٹائیگرکی بیوی اورسابق آئی ایس آئی ایجنٹ کے طورپرہی نظرآئیں گی۔

اطلاعات ہیں کہ ٹائیگر3 کی کاسٹ میں عمران ہاشمی بھی شامل ہیں۔

Tiger Zinda hai

Tabool ads will show in this div