سنیماکی رونقیں بحال، عشرت میڈ اِن چائنا کا رنگا رنگ پریمیئر

فلم ملک بھر میں آج ریلیز کردی گئی

اداکار محب مرزا اور صنم سعید کی فلم ’عشرت:میڈ ان چائنا ‘کا پریمیئر شوبز ستاروں کی جھڑمٹ میں ہوا فلم آج سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔

اس حوالے سے ریڈ کارپٹ پر فلم کے مرکزی اداکار و ہدایتکار محب مرزا، فلم کی ہیروئین صنم سعید، اداکارہ سارہ لورین، معروف فیشن ڈیزائنر اور فلم کے اہم کردار حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی)،معروف اداکار شمعون عباسی، علی کاظمی، مانی، شبیر جان، نیئر اعجاز، امام سید اور مصطفی چوہدری کے علاوہ احمد حسن، پروین اکبر، شائستہ لودھی، نادیہ حسین، یاسر نواز، ندا یاسر، ٹیپو، محسن جعفری، فیروز خان، رفیق چوہدری، وجاہت رؤف اور دیگر بے شمار فنکار وں نے اس تقریب میں شرکت کرکے رونق بکھیر دی۔

بطور ہدایتکار یہ محب مرزا کی پہلی فلم ہے جس کی کاسٹ میں وہ خود بھی شامل ہیں جبکہ فلم کی پروڈکشن بھی انہی کی ہے، فلم کی کاسٹ میں اداکارمحب مرزا،صنم سعید،سارہ لورین ،نیئر اعجاز اور علی کاظمی شامل ہیں جبکہ معروف فیشن ڈیزانئرحسن شہریار یاسین بھی اسی فلم کے ذریعے سلورسکرین پرانٹری دینے جارہے ہیں۔

فلم کا ٹریلر 14 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا،احسن رضا فردوسی کی لکھی گئی فلم کی ہدایات جہاں محب مرزا نے دی ہیں، وہیں اس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی حیثیت سے ان کا ساتھ تحسین خان اور پرمیش ادیوال نے بھی دیا ہے۔

اس موقع پر سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں فلم نے رائٹر احسن رضا فردوسی کا کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ پر کام کرتے ہوئے ہم نے کافی مشکلات کا سامنا کیا جس میں معمول کی مشکلات تو تھیں لیکن کرونا کی وجہ مشید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم میں بعض کردار اداکرنے والے اداکاروں کیلئے خصوصی طور پر کردار لکھے گئے تھے خاص طور پر ایچ ایس وائی اور شمعون عباسی کا کردار ان کی شخصیت کے مطابق لکھا گیا۔ احسن نے مزید کہا کہ فلم میں نہ صرف "مصالحہ" ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک اہم پیغام بھی ہے۔

اس فلم کی بڑے پیمانے پر شوٹنگ تھائی لینڈ میں کی گئی تھی اسی دوران سال 2020 میں فلم کی ٹیم کرونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے بیرون ملک پھنس گئی تھی۔

sanam saeed

mohib mirza

ٰIshrat Made In China

Tabool ads will show in this div