منفردکینسراسپتال جہاں کسی بھی مریض کو داخلےسےانکارنہیں کیاجاتا

بروقت تشخیص ہو تو100 فیصد علاج ممکن ہے

لاہور میں کینسرکےمرض کے علاج کےلیے ایسا اسپتال بھی قائم کیا گیا ہے جہاں کوئی کیش کاؤنٹراور پرچی کا نظام بھی نہیں ہے۔

رائیونڈ کا کینسرکئیراسپتال 27 ایکڑ کے وسیع رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے۔

لاہورکے اس کینسر اسپتال میں ملک کی پہلی کینسرایمرجنسی بھی بنائی گئی ہے۔ یہاں آنے والے کسی بھی مریض کو انکار نہیں کیا جاتا۔

کینسر کے آخری اسٹیج پر مریضوں کو علاج سے انکار کے بجائے ان کے لیے بھی پاکستان میں پہلی بار خصوصی بلاک قائم کیا گیا ہے۔

سماء سے بات کرتے ہوئے کینسرکئیراسپتال کےچئیرمین پروفیسرشہریارنے بتایا کہ چھاتی کےکینسراوربچوں کےکینسرکےبھی علیحدہ بلاکس بنائے جا رہےہیں، کینسر پر تحقیق کے لیے ریسرچ سینٹربھی قائم کیا جائےگا۔

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں 80 فیصد کینسر کے مریض آخری اسٹیج پر رپورٹ ہوتے ہیں، بروقت تشخیص ہو تو100 فیصد علاج ممکن ہے۔ پاکستان میں روزانہ تقریباً 500 افراد کینسر کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

HEALTH

CANCER

Tabool ads will show in this div