عاصم اظہرکانیاگانا'کبھی میں کبھی تُم'ریلیز

یہ گلوکارکی پہلی البم کاپہلا گانا ہے

گزشتہ سال پہلی اسٹوڈیو البم لانے کا اعلان کرنے والے عاصم اظہرنے مداحوں کے لیے اس البم کاپہلا گانا ریلیزکردیا ہے۔

میوزک انڈسٹری میں اپنے 8 سال مکمل کرنے کے بعد عاصم نے پہلی بارستمبر2020 میں اپنے پہلے البم کی ریلیزکا عندیہ دیا تھا جس کے بعد تقریباً 2 ہفتےقبل انہوں نے اس البم کے پہلے گانے 'کبھی میں کبھی تُم ' کی ریلیز کا بتایاتھا۔

کبھی میں کبھی تم کے میوزک ویڈیو میں صبا قمر اورفہد مصطفیٰ شامل ہیں جو محبت اورقربانی جیسے موضوعات کو اُجاگرکررہے ہیں۔

گانے کو یوٹیوب پر ون میوزک نیٹ ورک پر ریلیز کیا گیا ہے۔

کیڈبری چاکلیٹ کیلئے جنگل ، ‘ کتنا مزہ آیا رے’ اورکوکومو کیلئے ‘ کوکومو مجھے بھی دو’ گانے والے عاصم اظہر 2013 میں اپنے گانے ‘سُن لے’ سے کامیابی کی جانب بڑھے، گلوکار نے ملکہ نورجہاں کے مقبول ترین گیت ‘ حنا کی خوشبو’ سے کوک اسٹوڈیو سے شروعات کی پھر 2016 میں مومنہ مستحسن کے ساتھ گانا "تیرا وہ پیار" فوری طور پرہٹ ہوا جسے یوٹیوب پراب تک 148 ملین سے زائدافراد دیکھ چکے ہیں۔

مئی 2020 میں عاصم اظہر نے آدتیہ رائے کپور اور دیشا پٹانی کے لیے گانے ‘ہمراہ’ سے بالی ووڈ میں بھی قدم رکھا۔

راحت فتح علی خان، عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کے علاوہ عاصم وہ چوتھے پاکستانی گلوکارہیں جن کے گانے 100 ملین کلب میں شامل ہیں۔

SABA QAMAR

Fahad Mustafa

Tabool ads will show in this div