بلوچستان: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ای ٹینڈرنگ کا آغاز

پروکیورمنٹ اتھارٹی رولز 2014 میں ترامیم کی منظوری
Balochistan Assembly
فوٹو: آن لائن

بلوچستان حکومت نے ٹینڈرنگ کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ای ٹینڈرنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق ای بڈنگ/ٹینڈرنگ کے لیے قانون سازی کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی نے بلوچستان پروکیورمنٹ اتھارٹی رولز 2014 میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔

اب پروکیورمنٹ ایجنسیاں اتھارٹی کے تیار کردہ الیکٹرانک پبلک پروکیورمنٹ سسٹم کے ذریعہ خریداری کا عمل کریں گی اور الیکٹرانیکلی بڈز/ٹینڈرز وصول کریں گی جبکہ بڈنگ پراسیس میں کمپنیاں الیکٹرانیکلی حصہ لے سکیں گی۔

حکام کے مطابق ترمیم شدہ قواعد کے تحت 50 ملین روپے مالیت سے زائد کے کام کے لیے ای بڈنگ کی جائے گی جبکہ 5 ملین روپے مالیت سے زائد کے سامان کی خریداری کے لیے بھی ای بڈنگ کی جائے گی اور ایک ملین روپے مالیت سے زائد کی سروسز اور ایک ملین روپے سے زائد کی کنسلٹنسی کے حصول کے بھی لیے ای بڈنگ کی جائے گی۔

E TENDRING

Tabool ads will show in this div