ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اطلاق تاجروں پر ہوگا، ارکان پارلیمنٹ پر نہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد :  وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کاروباری برادری پر زور دیا ہے کہ وہ رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اس ضمن میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے اور پاکستان کو ایک خوشحال، باوقار اور خود مختار ملک بنانے کی کوششوں میں حکومت کی معاونت کرے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہ بات جمعہ کو رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم کے اجراء کی تقریب سے خطاب میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ یہ اسکیم ملک کے مفاد میں ہے، اس اسکیم کا اطلاق تاجروں پر ہوگا، ارکان پارلیمنٹ پر نہیں۔

انہوں نے کاروباری برادری، کاشتکاروں اور ملک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم کی کاوشوں کو سراہا، اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ ہمیں پاکستان کو خوشحال، باوقار اور خود مختار بنانا ہے، آنے والے دنوں میں ٹیکس نظام میں مزید بہتری لائیں گے، موجودہ حکومت نے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کیلئے خوف کی فضاء کو ختم کیا، تاجر برادری کے تحفظات اور مسائل خوش اسلوبی، افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ایف بی آر تاجروں کو دوستانہ ماحول فراہم کرے گا، اسکیم کی منظوری پارلیمنٹ سے لیں گے، کسی آرڈیننس یا ایس آر اوز کے ذریعے اس کا نفاذ نہیں کررہے۔ اے پی پی

economic

finance minister

Tax Amnisty Scheme

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div