او رانا صاحب، ہُن تے آجاؤ

خوشی سے آبدیدہ رانافوادکیلئے سوشل میڈیا پراظہارمحبت

پاکستان سُپرلیگ کے فائنل میں لاہورقلندرزکی فتح کے بعد ٹیم مالک رانا فواد کو خوشی سے آبدیدہ دیکھنے والوں نے اس خوشی میں اُن سے بڑھ کرخوشی کا اظہارکیا، میچ کے دوران شائقین رانا صاحب کو ڈھونڈتے نظرآئے۔

پی ایس ایل سیزن 7میں لاہورقلندرنے پہلی بارٹرافی اپنے نام کی،لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں نے روایتی جوش وخروش کامظاہرہ توکیا لیکن گزشتہ سیزنزمیں اپنے منفرد اندازسے دل جیتنے والے رانا فوادکی کمی بھی محسوس کرتے رہے جو وہاں ہونے کے باوجود 'لائم لائٹ' میں نہیں تھے۔

تلاش تو سب کو تھی لیکن ایک تماشائی اپنے دل کی بات پلے کارڈ پرلکھ لایا، "اوہ رانا صاحب، ہُن تے آجاؤ " (راناصاحب اب تو آجائیں) نے سبھی کی خوب توجہ حاصل کی ۔

قلندرزکی شاندارفتح کے بعد رانا صاحب خوشی آبدیدہ نظرآئے اوراپنی دلی کیفیت سے سوشل میڈیا صارفین کے دل ایک بار پھرجیت لیے، ٹوئٹرپررانا فواد کے لیے اپنے اپنے اندازمیں محبت کااظہار کیا گیا۔

صارفین نے سال 2020 کے پی ایس ایل فائنل میں کراچی کنگزکیخلاف لاہورقلندرزکی شکست کے بعد رانا فواد کا دل گُداز ردعمل بھی یادکیا۔

اس فتح کے بعد رانا صاحب کادلچسپ ری ایکشن بھی خود ہی فرض کرلیا گیا۔

گزشتہ روز پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ملتان سلطانزکو 181 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پوری ٹیم 20 ویں اوورمیں 138 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی اورلاہورقلندرزنے 42 رنزسے میچ جیت لیا۔

lahore qalandars

Rana fawad

PSL 7

Tabool ads will show in this div