پی ایس ایل فائنل: بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے

لاہورقلندرزنے 7سال بعد میدان مارلیا

پاکستان سُپرلیگ کی 7 سالہ تاریخ میں جیت کی سب سے زیادہ منتظرٹیم لاہورقلندرزنے بالآخرٹرافی اپنے نام کی توسپورٹرزسمیت دیگر شائقین نے بھی سوشل میڈیا پرخوب جشن منایا۔

لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں قلندرز نے فیورٹ قراردی جانے والی ملتان سلطانز کو 42 رنز سے ہرا کر اپنی شکست کا سلسلہ ختم کردیا، اس جیت سے قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے بھارتی کرکٹر روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی لیگ کی ٹرافی جیتنے والے کم عمر ترین کپتان ہونے کا ریکارڈ بھی توڑا۔

ہائی وولٹیج میچ نےاسٹیڈیم میں موجود شائقین کےعلاوہ ٹی وی اسکرین پردیکھنے والوں کو بھی جکڑے رکھا، لیکن ہارجیت سے قطع نظرمیچ کے اختتام تک دکھائی جانےوالی اسپورٹس مین اسپرٹ سے قلندرز اور سلطانزنے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پرصارفین نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے لاہور قلندرکے ساتھ ساتھ ٹیم مالک رانا فواد کو بھی اپنے اپنے انداز میں مبارکباد دی۔

رانا فواد کو آبدیدہ دیکھنے والے شائقین نے قلندرزکی جیت کے علاوہ رانا فواد کی خوشی کوبھی اپنے لیے انتہائی سکون کا باعث قراردیا۔

ٹرافی کی تصویرکے ساتھ لاہورکی فتح کی خوشی منانے والوں نے 7 سال کے انتظار کواس مصرعے میں سمویا۔

پی ایس ایل کا فائنل ٹاکرادیکھنے والوں میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی شامل تھے جن کی اچانک آمد تماشائیوں کے لیے خاصی حیرت کا باعث بنی۔

lahore qalandars

Rana fawad

Multan Sultans

PSL 7

Tabool ads will show in this div