لاہور:نامعلوم افراد نے گھرميں گھس کر3افراد کو قتل کرديا
لاہور ميں تہرے قتل کی ہولناک واردات
لاہور ميں نامعلوم افراد نےگھر ميں گھس کر وکيل، اسکی اہليہ اور کمسن بيٹی کو قتل کرديا۔
چوہنگ کےعلاقے ایگریکس ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے وکیل امانت علی اور اسکی بیوی شبانہ کو ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا ۔ ملزموں نے مقتولین کی ڈھائی ماہ کی کم سن بیٹی ازل کو بھی گلا دبا کر جان سے مار دیا۔
عينی شاہدين کے مطابق ملزمان گاڑی میں آئے اور مٹھائی دینے کے بہانے گھر میں گھس گئے۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن عمران کشور کا کہناہے کہ لرزہ خیز واردات ديرینہ دشمنی کاشاخسانہ لگتی ہے۔
حکام کے مطابق ملزمان سفيد رنگ کی کار ميں صبح سوا 7 بجے ہاوسنگ سوسائٹی ميں داخل ہوئے اور واردات کے بعد 8بج کر 42منٹ پر باہر نکل گئے۔ تفتيشی حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹيجز سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔