حب: گاڑی میں دھماکے سے بی اے پی رہنما سمیت5 افراد زخمی

مقناطیسی بم حبیب شاہ کی گاڑی کے نیچے نصب تھا،حکام

بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ایک گاڑی میں دھماکے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی رہنما آغاحبیب شاہ سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی رہنما آغاحبیب شاہ کی گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار آغاحبیب شاہ، 2لیویز اہلکاروں اور 2 راہگیروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق واقع کے بعد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی ایوب اچکزئی کے مطابق مقناطیسی بم بی اے پی رہنما آغاحبیب شاہ کی گاڑی کے نیچے نصب تھا جسے ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے اڑایا گیا۔

BAP

blast in hub

Tabool ads will show in this div