لاہور قلندرز پی ايس ايل کاچيمپئن بن گيا
لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار پی ايس ايل کی ٹرافی جيت لی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل سیزن سیون کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیتنے کےلیے 181 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں ملتان سطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔
محمد حفیظ نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ ہیری بروک نے 41، ڈیوڈ ویزے نے 28،عبداللہ شفیق نے 14، کامران غلام نے 15 اور ذیشان اشرف نے 7 رنز بنائے ہیں۔ ملتان سلطانز کے آصف آفريدی نے 19رنز دے کر 3 وکٹيں حاصل کیں۔
? The Qalandars Dream comes true after 7 years! ? #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvLQ I #HBLPSLFinal pic.twitter.com/TVdLsf688T
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2022
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور شان مسعود نے کیا، چوتھے اوورز کی آخری گیند پر محمد رضوان 12 گیندوں پر 14 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے، شان مسعود 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد حفیظ نے عامر عظمت کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ بیٹر 6 رنز بنا سکے۔ آصف آفریدی ایک سکور بنا بولڈ ہوئے۔ زمان خان کے حصے میں وکٹ آئی۔
اس قبل لیگ میچز میں ملتان سلطانز 11 ميں سے 10 ميچ جيت کر پی ايس ايل سيون کی کامياب ترين ٹيم رہی جبکہ لاہور قلندرز نے 12 ميں سے 8 ميچز جيتے۔ فاتح ٹيم کو 8 کروڑ روپے جبکہ رنر اپ ٹيم 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کی حقدار ٹھہرے گی۔
ایونٹ میں لاہور قلندرز کے فخر زمان 585 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہيں جبکہ سلطانز کے رضوان 532 رنز بناکر دوسرے کامياب بلے باز ہيں۔ شاہين آفريدی نے 12 ميچز ميں 17 شکار کيے، ملتان کے شاہنواز دھانی 10 ميچز ميں 16 وکٹيں لے چکے ہيں۔