روس یوکرین کشیدگی، ارطغرل غازی میدان میں آگئے

ترک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار نے یوکرین کی موجودہ صورتحال کی پیش نظر امن کا پیغام جاری کیا ہے۔
انسٹا گرام پر ترک اداکار انگین التان دوزیتان نے لکھا کہ ”جنگ نہیں امن، تباہی نہیں تخلیقی صلاحیت، نفرت نہیں ہمدردی، لالچ نہیں سخاوت، صرف ہمارے لیے نہیں بلکہ دنیا میں سب کے لیے“۔

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ اور اس سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر نہ صرف سیاست دان بلکہ فنکاروں نے بھی آواز بلند کرنا شروع کر دی ہے۔
اس سے قبل ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے بھی کہا تھا کہ وہ یوکرین کی موجودہ صورتحال اور وہاں کے شہریوں کی مدد کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔